۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کےمنعقد کردہ قرآن کورس میں افریقی ممالک کے (30) سے زیادہ طلباء کی شرکت

حوزہ/ روضہ مبارک حضرت عباس کے شعبہ فکر و ثقافت سے وابستہ سینٹر فار افریقن سٹڈیز نے شعبہ معارف اسلامی وانسانی کےذیلی ادارے قرآن مرکز کے تعاون سے دوسرے امام حسن مجتبیٰ (ع) کورس کا انعقاد کیا ہے ۔جسمیں براعظم افریقہ کے مختلف ممالک کے (30) سے زیادہ طلباء نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،روضہ مبارک حضرت عباس کے شعبہ فکر و ثقافت سے وابستہ سینٹر فار افریقن سٹڈیز نے شعبہ معارف اسلامی وانسانی کےذیلی ادارے قرآن مرکز کے تعاون سے دوسرے امام حسن مجتبیٰ (ع) کورس کا انعقاد کیا ہے ۔

یہ کورس افریقہ میں دینی علوم کے طلباء کے ایک گروپ کو قرآن پاک کی صحیح تلاوت اور تجوید کے اصولوں کی تعلیم دینے کے لئے منعقد کیا گیا ہے۔ یہ کورس دینی علوم کے طلباء کے لئے مرتب کردہ قرآنی منصوبوں کا تسلسل ہے جن کا انعقاد قرآن مرکز نجف برانچ کے زیر نگرانی کیا جا رہا ہے۔

اس کورس میں براعظم افریقہ کے مختلف ممالک کے (30) سے زیادہ طلباء نے شرکت کر رہے ہیں اور یہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے القسیم ہال میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

اس کورس کے سپروائزر تلاوت قرآن و تجوید القرآن کے ماہر پروفیسر اورقرآن مرکز میں تلاوت یونٹ کے سربراہ پروفیسر علاءالدین الحمیری ہیں۔ یہ کورس دو ماہ تک جاری رہے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .